مظفرآباد ائیرپورٹ چوک روڈ پربرسوں سے بند کام دوبارہ شروع

مظفر آباد(سید ہیصم حسین نقوی ،کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ائیرپورٹ چوک روڈ پر گزشتہ دس برسوں سے بند کام دوبارہ شروع کر دیا گیا،شہریوں کا حکام سے اظہار تشکر،کام جلد مکمل کرانے کی اپیل۔کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق مظفر آباد میں ائیر پورٹ چوک روڈ کا کئی برسوں سے بند کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔وادی لیپا، طوفانی برفباری نے تباہی مچادی، متعدد مکان زمین بوس، متاثرین مسیحا کے منتظر

سڑک کا کام شروع ہونے پر شہری خوش ہیں ان کا کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک کا کام شروع ہونا احسن اقدام ہے ، متعلقہ حکام کو چاہیے کہ جلد سے جلد سڑک کا کام مکمل کرا یا جائے ۔
شہریوں کو کہنا تھا کہ کئی سالوں سے مشکلات کا سامنا تھا ،کام شروع ہونے پر ہم خوش ہیں اور سڑک کا کام شروع کروانے والوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری مشکلات کے ازا لےکیلئے اقدامات کئے ۔

 یہ بھی پڑھیں ۔راولاکوٹ میں ٹریفک کا نیا پلان ناکام، شہری مشکلات کا شکار

شہریوں نے مزید کہا کہ کام سست روی سے ہورہا ہے جس کی وجہ سے آمد ورفت میں مسائل ہیں،طلبا وطالبات کوسکولز اور کالجزجانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رکشہ والوں اور دیگر گاڑیوں کو بھی مشکلات ہوتی ہیں ، کام جلدی مکمل کیا جائے تو ہمارے لئے مزید سہولت ہوگی ۔

یاد رہے کہ مذکورہ سڑک کا کام دس سال پہلے پیپلزپارٹی کے دور میں لگا تھا لیکن پھر بند ہوگیا تھا تاہم اب عوام امید کررہے ہیں کام تکمیل تک پہنچے گا،شہریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کام جلد مکمل کر ایا جائے تاکہ عوام اذیت سے بچ سکیں ۔

Scroll to Top