فی تولہ

ملک بھر میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار روپے سے تجاوز

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے آج بروز جمعۃ المبارک 15 مئی 2026 کیلئے پاکستان بھر میں سونے اور چاندی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں ، جس کے باعث سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار ہیں ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 492 ہزار 462 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 422 ہزار 206 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 385 ہزار 386 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 434 ہزار 875 روپے رہی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پانڈا بانڈ پر 5گنا زائد کی پیشکشیں موصول،پاکستان نے چین میں اجراء کیوں کیا؟

آزاد کشمیر اور خصوصاً مظفرآباد میں بھی سونے کی قیمتیں ملک کے دیگر شہروں کے برابر رہیں ۔ مظفرآباد میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 492 ہزار 462 روپے رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 418 ہزار 691 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 492 ہزار 462 روپے رہی جبکہ 22 قیراط سونے کا تولہ 444 ہزار 240 روپے میں فروخت ہوتا رہا ۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 908 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 7 ہزار 225 روپے میں فروخت ہوئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دی بینک آف آزادکشمیر کی صدارت کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا، کیس کی سماعت 12 جون مقرر

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے ۔