امریکا اور یوکرین کے تعلقات میں نرمی، ٹرمپ اور زیلنسکی کی دوبارہ ملاقات متوقع

واشنگٹن: امریکا اور یوکرین کے درمیان تعلقات میں کچھ نرمی کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں یوکرین جنگ اور اس کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں تعلقات میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرین جنگ پر بات چیت ہوئی تھی تاہم اختلافات کی وجہ سے یہ ایک تلخ نشست ثابت ہوئی۔ زیلنسکی نے اس وقت واضح کیا تھا کہ ان کا ملک روس کے خلاف بڑی عسکری قوتوں سے مزید گہرے تعلقات چاہتا ہے۔

Scroll to Top