مظفرآباد میں بھر پور دھوپ کے ساتھ موسم خوشگوار،کاروبار ذندگی بحال

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج کھلی دھوپ نکلی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شدید بارشوں اور برفباری کے بعد شہری نکھری ہوئی دھوپ سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد اور رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج رات کے وقت بھی موسم صاف رہے گا البتہ درجہ حرارت کم ہو کر 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں ہلکی چلتی رہیں گی ،شدید بارشوں اور برفباری کے بعد شہری آج کے خوشگوار موسم سے مستفید ہو رہے ہیں اور بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے لوگ پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں ادھر کاروباری سرگرمیاں بھی معمول پر آ رہی ہیں۔

آزاد کشمیر میں آج مظفرآباد کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں بھی سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور ان علاقوں کے درجہ حرارت کچھ اس طرح ریکارڈ کیے گئے ہیں:

نیلم ویلی: دن کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ رات میں -4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
راولا کوٹ: زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ رات میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
باغ: دن کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ، رات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
کوٹلی: موسم خشک اور ہلکی دھند کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میونسپل کارپوریشن کے انسپکٹرز کی مارکیٹوں میں انسپکشن جاری، دکانداروں کو وارننگ

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز تک موسم خشک اور معتدل رہنے کی توقع ہے، تاہم بعض علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ سیاحوں اور مقامی افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رات کے وقت گرم لباس پہنیں اور اونچائی والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاط برتیں۔

Scroll to Top