مظفرآباد: میونسپل کارپوریشن کے انسپکٹرز کی جانب سے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں طارق آباد، مٹن مارکیٹ، اپر اڈہ اور رمضان بازار میں متعدد دکانوں اور اسٹالز کا معائنہ کیا گیا۔
انسپکشن کے دوران دکانداروں کو ریٹ لسٹ پر سختی سے عملدرآمد، صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور معیاری اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ متعدد دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تنبیہ بھی کی گئی۔
انسپکشن ٹیم میں ملک اعجاز محبوب، ندیم میر، سردار جنید، ایچ سی مزمل راٹھور سمیت دیگر عملہ شامل تھا جو موقع پر موجود رہا۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا شکایت کا سامنا کریں تو وہ فوری طور پر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے شکایات سیل سے رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر:
05822920671
05822923136