حکومتی وعدہ خلافیاں ، عوامی ایکشن کمیٹی نے کوٹلی میں8 مارچ کو اہم اجلاس طلب کرلیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اہم اجلاس 8 مارچ کو کوٹلی میں طلب کر لیا۔

ترجمان جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق مسلسل حکومتی وعدہ خلافیوں کے باوجود جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر بار حکومت کو وقت دیتی رہی8 دسمبر 2024ء کوہالہ کے مقام پر ہونے والے مذکرات اور حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے و معاہدے پر عملدرآمد میں حکومت ماضی کی طرح غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

نو مئی سے لیکر 8 دسمبر تک ہونے والی بے بنیاد و بوگس ایف آئی آر کو نوے دنوں میں خارج کرنے اور 9 دسمبر 2024ء سے کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اپنے وعدے کی پاسداری میں مکمل ناکام رہی۔

اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور دیگر اہم مسائل کو زیر غور لانے کیلئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم ترین اجلاس مورخہ 8 مارچ بروز ہفتہ بوقت 3 بجے سہہ پہر سرساوہ ضلع کوٹلی میں انعقاد پذیر ہوگا۔
جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ حکومت کے کیے گئے معائدے کے مطابق 90 دن گزر گئے لیکن حکومت خاموش، 8 مارچ کو ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب سخت فیصلے متوقع ۔۔
عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک بار پھرسیاسی، بیوروکریٹ اشرافیہ کی مراعات اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال کیخلاف میدان لگانے کا اعلان

Scroll to Top