لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔
نیوزی لینڈ نے ساوتھ افریقہ کو 50 رنز سے شکست دیدی،چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوایفائی کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے رَچِن رَوِندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لونگی نگیڈی 3 جب کہ رباڈا دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
نوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ۔
ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے۔واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔
وادی لیپا،برف ہٹانے کا کام دوسرے روز بھی جاری، اہم سیکٹرز میں پیشرفت،سڑک بحالی کل متوقع