مظفرآباد: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق راجہ قیصر اورنگزیب کو ڈپٹی سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور راجہ قیصر اورنگزیب کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ نوٹیفکیشن کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہو سکے۔