لیپہ وادی میں زندگی بحال: انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروس بحالی کے بعد شہری خوش

وادی لیپہ میں شدید برفباری اور خراب موسم کے باعث گزشتہ روز سے معطل انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروس آج سہ پہر بحال کر دی گئی جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ کمیونیکیشن نظام کی مکمل بحالی سے عوام نے اپنے پیاروں سے رابطہ کیا اور علاقے میں پھیلی بے چینی کچھ کم ہوگئی۔

شدید برفباری کے بعد پہلے ہی وادی لیپہ کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی تمام رابطہ سڑکیں بند تھیں ایسے میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے بھی معطل ہونے سے وادی کا بیرونی دنیا سے ہر طرح کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا تھا اس دوران شہری نہ صرف اپنوں سے رابطہ کرنے سے قاصر رہے بلکہ ان کی روزمرہ ذندگی بھی شدیدمتاثر ہوئی۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی دباؤ اور اضطراب کا شکار رہےکیونکہ خراب موسم میں اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کا کوئی ذریعہ باقی نہیں بچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کا عالمی فخر: انجینئر فاخر جبران نے کامن ویلتھ پیس ایوارڈ جیت لیا!

وادی کے عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حالات میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ برفباری کے دوران شہریوں کو اس بے چارگی کی کیفیت کے ساتھ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Scroll to Top