روزگار کے مواقع،پاکستانیوں کیلئے10بہترین ممالک کون سے ہیں؟

سال 2026 میں پاکستانی شہریوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں، جن میں ترقی یافتہ ممالک، یورپی یونین اور مڈل ایسٹ کی ریاستیں شامل ہیں۔

ماہرین کی آراء کی روشنی میں پاکستانی محنت کشوں اور ہنرمند افراد کے لیے 10 ممالک کو بہتر قرار دیا گیا ہے جن میں سے کسی بھی ملک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے جاب فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ

ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے اسکلڈ مائیگریشن، فیملی ویزا اور اسٹوڈنٹ پروگرامز میں نرمی کے باعث پاکستانی شہریوں کے لیے بیرونِ ملک منتقل ہونا نسبتاً آسان ہوگیا ہے۔

سرفہرست ممالک اور ان کی خصوصیات

1کینیڈا

کینیڈا بدستور پاکستانیوں کی پہلی ترجیح بنا ہوا ہے، جہاں Express Entry اور Provincial Nominee Programs (PNPs) کے ذریعے مستقل رہائش (PR) حاصل کی جا سکتی ہے۔

آئی ٹی، انجینئرنگ اور صحت کے شعبوں میں مواقع زیادہ ہیں، جبکہ اوسط پراسیسنگ وقت 6 سے 12 ماہ ہے۔

2آسٹریلیا

آسٹریلیا کا پوائنٹس بیسڈ سسٹم ہنرمند پاکستانیوں کے لیے موزوں ہے۔ Subclass 189 اور 190 ویزے مستقل رہائش کی راہ ہموار کرتے ہیں، خاص طور پر ٹیکنالوجی اور تعمیراتی شعبوں میں۔

3 یو کے

برطانیہ میں Skilled Worker Visa کے تحت ملازمت کے مواقع موجود ہیں، جبکہ طلبہ کے لیے Graduate Route کے ذریعے تعلیم کے بعد کام کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

4جرمنی

جرمنی میں ہنرمند افراد کی کمی کے باعث پاکستانیوں کے لیے EU Blue Card اور Job Seeker ویزا اہم مواقع فراہم کرتے ہیں، خصوصاً انجینئرنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں۔

5نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں اسکلڈ مائیگرنٹ پروگرام کے ذریعے 2 سے 3 سال میں مستقل رہائش ممکن ہے، جبکہ طلبہ کے لیے بھی یہ ایک موزوں انتخاب ہے۔

6امریکا

امریکہ میں H-1B ویزا اور گرین کارڈ پروگرامز پاکستانیوں کے لیے پرکشش ہیں، تاہم ویزا کا حصول قرعہ اندازی کے ذریعے ہوتا ہے۔

7سعودی عرب

سعودی عرب بدستور پاکستانی محنت کشوں کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، جہاں Vision 2030 کے تحت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، اگرچہ مستقل شہریت کی سہولت محدود ہے۔

8یو اے ای

متحدہ عرب امارات کا Golden Visa پروگرام طویل مدتی رہائش فراہم کرتا ہےجبکہ دبئی میں ٹیکس فری آمدن پاکستانیوں کے لیے خاص کشش رکھتی ہے۔

9قطر

قطر میں توانائی کے شعبے میں ملازمتوں کے مواقع اور فیملی ویزا کی آسانی پاکستانیوں کے لیے اسے ایک بہتر انتخاب بناتی ہے۔

10عمان

عمان میں تیل، سیاحت اور دیگر شعبوں میں ہنرمند افراد کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں، اگرچہ مقامی پالیسیوں کے باعث مسابقت موجود ہے۔

ماہرین کی رائے

امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیاب ہجرت کے لیے پیشہ ورانہ مہارت، انگریزی زبان پر عبور اور بروقت درخواست دینا انتہائی اہم ہے۔ ہر ملک کے قوانین اور شرائط مختلف ہیں، اس لیے مستند ذرائع سے مکمل معلومات حاصل کرنا ضروری ہے۔

Scroll to Top