آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو دو ٹوک جواب

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی صارف نے ڈیوڈ وارنر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر دوبارہ آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے اس مشورے پر بھارتی صارف کو دو ٹوک سنا دیں۔

بھارتی صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ “یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں”۔ اس مشورے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کے پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by David Warner (@davidwarner31)

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کوالیفائر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت، شائقین کی غیر معمولی دلچسپی

ڈیوڈ وارنر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ نتیجہ نہیں رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن لیگ کے دوران کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور محنت انتہائی شاندار رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خیال رکھنے پر پولیس اور سکیورٹی کا شکریہ، جبکہ ٹریفک میں ہونے والی تاخیر پر صبر کرنے والے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل شائقین کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے پلے آف میچز کیلئے سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

Scroll to Top