مظفرآباد(کشمیر ڈیجیـٹل )وزیراعظم کی زبان کل کے جلسے میں انتہا پسندی سے بھری ہوئی تھی، ایسا لگا جیسے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ کسی کی جان لینے سے بھی گریز نہ کریں۔ ایسی غیر مناسب زبان ایک وزیراعظم کو زیب نہیں دیتی۔ ان خیالات کا اظہارسوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں غلام رضا کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کا الیکشن میں راستہ روکنے کے لئے قبل از وقت انتخابات کروانے میں اتفاق کر لیا۔ آزادکشمیر میں وزیراعظم انوارالحق جیسا نااہل اور نالائق ترین ثابت ہوئے ۔ وزیراعظم نے ٹیسٹنگ موبائل لیب کا افتتاح کرکے اپنے آپ کو بہت چھوٹا ثابت کیا۔ کیا یہ چھوٹے چھوٹے کام وزیراعظم نے ہی کرنے ہیں ؟ایک وزیراعظم ایک چھوٹی چیز کا کریڈیٹ اپنے آپ کو دے رہا ہے ۔
یہ کیسا وزیراعظم ہے جو اپنی ذمہ داری نبھانے کا بھی کریڈیٹ خود کو دے رہا ہے ۔ وزیراعظم کے کل کےخطاب سے محسوس ہوتا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی حکومت ہے اور انوارالحق اپوزیشن میں ہیں ۔
غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا آزادکشمیر میں انوارالحق کی نااہلی کے باعث کوئی کام نہیں ہورہے ، انوارالحق نے پوری ریاست کو مسائل میں دھکیل رکھا ہے ۔
انوارالحق دو وجہ سے کام کرنے پر مجبور ہوتے ہیں یا تو عدلیہ کی جانب سے جب کوئی حکم صادر ہوتا ہے یا پھر عوامی ایکشن کمیٹی جب ایکشن میں آتی ہے تو انوارالحق کام کرتے ہیں ، موجودہ حکومت کے اتحادی وزراء بھی اس سے انتہائی تنگ آچکے ہیں ، انوارالحق اتنا نالائق ہے کہ بیوروکریسی بھی اس سے تنگ آچکی ہے ۔ لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔
دورہ نیوزی لینڈ:ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان؛ 4بڑے کھلاڑی ڈراپ