ترقی

آزاد کشمیر: 69 سینئر خواتین ٹیچرز کی صدر معلمہ کے عہدے پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر نے سینئر خواتین اساتذہ کی ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت ، 69 اساتذہ (B-16) کو گریڈ 17 میں بطور صدر معلمہ ترقی اور ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

محکمہ تعلیم آزاد جموں و کشمیر کے مطابق یہ اقدام تعلیمی اداروں میں جاری تدریسی اور انتظامی عملے کی کمی کو پورا کرنے اور سکولوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے ۔

ترقی پانے والی اساتذہ کی تعیناتیاں بھی مختلف تعلیمی اداروں میں عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ  ریاست بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے ۔

محکمانہ ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام ترقیابیاں طے شدہ قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق مکمل شفاف طریقہ کار کے تحت کی گئی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : حکومت نے 200اساتذہ کی ترقی کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری

ان ترقیوں کا مقصد نہ صرف اساتذہ کی پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی ہے بلکہ تعلیمی معیار میں بہتری لانا بھی ہے ۔

حکام کے مطابق آزاد کشمیر کے اسکولوں کو اس وقت تدریسی عملے کی کمی اور بعض انتظامی مسائل جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے باعث تعلیمی نظام متاثر ہو رہا تھا ۔

اس صورت حال میں اساتذہ کی ترقی اور نئی تعیناتیاں ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں ۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے زیر التوا ترقیوں کا عمل اب مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر، خواتین اساتذہ کے تبادلوں کیخلاف ٹیچرز رہنماؤں کا سخت ردعمل

آئندہ بھی میرٹ اور قواعد کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی اداروں میں تدریس کا معیار بہتر بنایا جا سکے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم ہوں ۔

Scroll to Top