مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی سپریم کورٹ انرولمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 33 نئے وکلاء کو سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے ایڈووکیٹ کے طور پر انرول کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
یہ اجلاس گزشتہ روز سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین انرولمنٹ کمیٹی جسٹس رضا علی خان نے کی ۔ اجلاس میں ممبران سید عاصم مسعود گیلانی اور عقاب احمد ہاشمی بھی شریک ہوئے ۔
کمیٹی کے سامنے 33 اُمیدواروں کی درخواستیں پیش کی گئیں۔ چیئرمین اور ممبران نے تمام اُمیدواروں کے انفرادی انٹرویوز کیے اور قانون و متعلقہ مضامین پر سوالات کے ذریعے ان کی اہلیت کا جائزہ لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹہ کیس : حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں فوری سماعت کیلئے درخواست دائر
تمام 33 اُمیدوار مطلوبہ معیار پر پورا اترے جس پر کمیٹی نے انہیں کامیاب قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر انرول کر دیا ۔
نئے انرول ہونے والے ایڈووکیٹس میں شامل ہیں:
محمد شبیر خان، تنویر حسین، سردار تنویر الطاف، تنویر احمد قریشی، ارسلان نثار، اظہر عارف، نصیب آزاد، امرروز شاہین، واجد حسین، بلال شکیل، تابخ انور خان، سید شجاعت علی گیلانی، شاہد شیخ، ظفر اقبال، رومانہ شبیر، راجہ ضیاء احمد، محمد فیصل، عبدالمالک صدیقی، رفعت نثار، سلطان محمود فاروقی، خواجہ ناصر مجید چشتی، ایم مشتاق، سید فیصل گیلانی، سید شرافت حسین نقوی، ایم طاہر رشید، وقار فاروق عباسی، راجہ ذوالقرنین عابد خان، شاہد اقبال، خواجہ عدیل شریف، محمد فیاض عباسی، محمد تنویر، ساجد اشرف اور ایم اقبال خان ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سپریم کورٹ ،توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار کو 10ہزار جرمانہ
انرولمنٹ کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید کارروائی عمل میں لائے ۔ اس فیصلے سے آزاد کشمیر میں سپریم کورٹ پریکٹس کرنے والے وکلاء کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے ۔




