میرپور(محمداعظم)بدبخت حقیقی بیٹے ( پولیس ملازم ) کی مارپیٹ، دھمکیوں، بد اخلاقی کی ستائی بزرگ ماں نے تحفظ کیلئے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
فضیلت بی بی بیوہ محمد اعظم نے میرپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے حقیقی بیٹے (پرویز) جو پولیس میں ملازم ہے نے میری زندگی اجیرن کر دی ہے۔
پرویز نے جینا محال کر رکھا ہے، آئے روز گالم گلوچ کرتا ہے اور مارپیٹ کرتا ہے، زندگی کے اس حصے میں زلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی میرپور کو درخواست دیدی ہے اور اپیل ہے کہ وہ اس کو سخت سے سخت سزا دیں اور مجھے تحفظ دیں مجھے اب اس سے جان کو خطرہ ہے ۔
بوڑھی ماں نے بتایا کہ اولاد سکون کیلئےہوتی ہے مگر ناخلف بیٹے نے سکون برباد کرکے رکھ دیا ہے، ظلم برداشت کر رہی ہوں ،منع کرنے کے باوجود باز نہیں آتا۔
انہوں نے کمشنر میرپور ،ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے تحفظ دیں اور پرویز کو قرار واقعی سزا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ پولیس کا بےگناہ شہری پر تشدد،متاثرہ شخص کی خود سوزی کی دھمکی