سدھنوتی،دریاپر پل 10 سال بعد بھی نہ بن سکا، منڈہول کے ہزاروں افراد کو مشکلات

سدھنوتی( کشمیر ڈیجیٹل) بٹل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رہنے والے بھارتی فوج کی گولہ باری سے متاثرہ شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منڈہول میں فوج کے تعاون سے دریائے پونچھ پر نصب پل جو 2014 کے سیلاب میں تباہ ہو گیا تھا تاہم آزادکشمیر کے حکمران اس فٹ پل کو دوبارہ تعمیر نہیں کر سکے جو کہ آبادی کے ایک بڑے حصے کیلئے سہولت تھی۔

منڈھول یونین کونسل کے ہزاروں مکینوں کو دریا عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رہائشی دریا کو عبور کرنے کیلئے ٹائروں ٹیوب اور رسیوں کی مدد سے کیبل کار یا تیرتی ہوئی گاڑی کا استعمال کرتے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے رہائشیوں نے شکایت کی کہ وہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرتے ہیں،دریائے پونچھ کے پار نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں۔

مکینوں نے مقامی آبادی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دریائے پونچھ پر نروٹا منڈھول پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹل منڈہول سیکٹرکے عوام تعلیم،صحت سمیت بنیادی سہولیات سے محروم

Scroll to Top