اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی سرکاری اداروں کا عملہ 20 اپریل کو گھر سے کام (Work From Home) کرے گا۔ یہ فیصلہ ریڈ زون میں واقع تمام وفاقی اسٹیبلشمنٹس پر لاگو ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام افسران اور سیکرٹریٹ اسٹاف اپنی اسٹیشن پر ہی موجود رہیں گے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ ملازمین کسی بھی ہنگامی ضرورت یا طلب کیے جانے پر مختصر نوٹس پر دفتر حاضر ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ، امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اس مراسلے میں افسران کو الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ دفتری امور میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔




