وادیٔ لیپہ میں شدید برفباری، ریشیاں-لیپہ روڈ بند، مسافر بحفاظت ریسکیو

وادیٔ لیپہ اور گردونواح میں شدید برفباری کے باعث ریشیاں-لیپہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ مسلسل برفباری اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے راستے مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، جبکہ محکمۂ شاہرات کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا انتظامیہ کی بار بار وارننگ کے باوجود پانچ گاڑیاں موجی سے ریشیاں کی طرف روانہ ہوئیں، جو شدید برفباری میں پھنس گئیں جنھیں ریسکیو کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریشیاں میں ایک فٹ، شیر گلی پاس پر دو فٹ، نوکوٹ میں ایک فٹ، لیپہ میں آٹھ انچ اور موجی میں چھ انچ برف پڑ چکی ہے جس کے باعث علاقے میں نقل و حمل شدید متاثر ہے۔ انتظامیہ کی بار بار وارننگ کے باوجود پانچ گاڑیاں موجی سے ریشیاں کی طرف روانہ ہوئیں جو شدید برفباری میں پھنس گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 20 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ہے تاہم گاڑیاں برف میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔

محکمۂ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےجس کے باعث راستے کھلنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

Scroll to Top