مظفرآباد: ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ مقرر کر دیے، سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

مظفرآباد : ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا ہےجس کے تحت دکانداروں کو مقررہ نرخوں پر ہی اشیاء فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت دی گئی ہے۔

جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو دیسی 60 سے 80 روپے فی کلو، ٹماٹر 60 سے 70 روپے، پیاز 60 سے 65 روپے جبکہ سبز مرچ 100 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔ اسی طرح سیب سفید 170 سے 210 روپے، کیلا 190 سے 240 روپے، اور انار 290 سے 340 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جو دکاندار مقررہ قیمتوں سے تجاوز کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے اور کسی کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں، تاہم انتظامیہ کو مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہوگا تاکہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول نہ کریں۔

Scroll to Top