گل حسن

وزیراعظم آزادکشمیر نے پنجاب میں ن لیگ کو سرپرائز دینے کا اعلان کردیا

آزادکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پنجاب میں مہاجر نشستوں پر مسلم لیگ ن کو سرپرائز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سےکہا ہے کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نےوہ کینٹ میں تقریب میں شرکت کی جہاں کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،جے کے این اے پی کا اعلان

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی جہوریت پر یقین رکھتی ہے یہ واحد قومی پارٹی ہے وفاق کی علامت ہے اس طرح پیپلز پارٹی آزادکشمیر اور گلگت و بلتستان میں بھی بھر پور عوامی قوت رکھتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آئندہ بھی حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی نوجوان اور ولولے انگیز قیادت میں اب پنجاب میں بھی مضبوط ہو رہی ہے اور عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ مہاجرین کی نشستوں پر بھی پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور آپ کو سرپرائز دیں گے۔ کارکن پرجوش اور باہمت رہیں، پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور پارٹی کارکن ہماری اصل طاقت ہیں۔

انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈہاک ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ کرکے جائیں گے، وزیراعظم فیصل راٹھور کا اعلان

یاد رہے کہ پنجاب میں مہاجرین کی 8نشستیں ہیں جہاں مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہونے کی وجہ سے ہم ہی جیتیں گے، اب وزیراعظم فیصل راٹھور نے بھی چیلنج دیدیا ہے۔

Scroll to Top