باغ ( کشمیر ڈیجیٹل) ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ کے علاقے رنگلہ میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی، 9 دکانیں خاکستر، دکانداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دھیرکوٹ کے علاقے رنگلہ کے کشمیری بازار میں پیر کے روز سحری سے کچھ دیر پہلے اچانگ آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر 9 دکانیں مکمل خاکستر ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق خاکستر ہونیوالی دکانوں میں ہوٹل، سبزی فروٹ، موبائل شاپ سمیت کریانہ کی دکانیں بھی شامل ہیں جن میں تاجروں کا کروڑوں روپے کا سامان پڑا ہوا تھا۔
بازار میں یا قریب میں کہیں بھی ریسکیو یا فائربریگیڈ کی سہولت موجود نہ تھی، لوگوں نے اپنی مدد آپ آگ بجھانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے اور دیکھتے ہی دیکھے سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا۔۔
آگ کیسے لگی اسکی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی تاہم تاجر وں سمیت تمام مکاتب فکر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ تاجروں کی مالی مددکی اپیل کی ہے۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں آتشزدگی کے واقعات تواتر کیساتھ ہوتے ہیں کہیں آگ جلانے سے تو کہیں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے گھر اور دکانیں خاکستر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیلم ،دواریاں بالا بازار میں آگ سے تباہی ،7 دکانیں،دوگیسٹ ہائوس جل گئے،بھاری نقصان