اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ضلعی سطح پر تنظیم سازی کیلئے 10 اضلاع سے کمیٹیاں قائم کر دیں جس کا سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع مظفرآباد میں سپیکر چوہدری لطیف اکبر ،سردار جاوید ایوب ، سید بازل علی نقوی ، سردار مختار، عباسی، سردار مبارک حیدر اور مبشر منیر اعوان کمیٹی میں شامل ہونگے۔
جہلم ویلی کی 2رکنی کمیٹی میں صاحبزادہ اشفاق ظفر اور شوکت جاوید میرشامل،نیلم میں میاں عبدالوحید ، حویلی میں فیصل ممتاز راٹھور اور بھمبر میں چوہدری پرویز اشرف پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی بنائی گئی۔
باغ کی کمیٹی میں سردار ضیاء القمر ، راجہ مبشر اعجاز اور راجہ خاور قیوم شامل،راولاکوٹ سے سردار یعقوب خان ، سردار امجد یوسف، سردار سعود صادق اور سردار عابد حسین عابد کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
پلندری سے سردار رئیس انقلابی، غازی منظور، عنایت اللہ عارف اور سید تصدق حسین گردیزی ، کوٹلی سے چوہدری محمد یاسین ، جاوید اقبال بڈھانوی ، ولید انقلابی ، چوہدری عامر یاسین اور ہارون بشیر شامل ہیں۔
میرپور سے چوہدری قاسم مجید، افسر شاہد اور عامر ذیشان جرال کمیٹی میں شامل ہیں،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی تنظیم سازی کیلئے بھی کمیٹی قائم کی گئی جس میں سردار ضیاء القمر ، جاوید اقبال بڈھانوی ، صاحبزادہ ذوالفقار علی ،سردار شکور صدیق اور انیس شاکر اعوان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی نہ ہونے پر جیالے مایوس تھے ،ذرائع کے مطابق موجودہ کمٹی کا قیام الیکشن کی تیاریوں کاآغاز ہے، پی پی قیادت نے الیکشن میں کامیابی کیلئے نظریاتی جیالوں کو عہدے دے کر انہیں فیلڈ میں متحرک کرنیکافیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈہاک وعارضی ملازمین نے رمضان میں مستقل ہونے کی امیدیں لگا لیں