پی ایس ایل 11؛ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بڑا مقابلہ آج، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن میں آج شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں لیگ کی دو اہم ٹیمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ اہم میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

پشاور زلمی کی قیادت اسٹار بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سعود شکیل کے سپرد ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پشاور زلمی اس وقت انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے، جس نے اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں سے 5 میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل،آج پشاور اور کوئٹہ کا مقابلہ، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم ٹاپ پر ہے؟

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اب تک کا سفر تھوڑا مشکل رہا ہے، جہاں انہیں 5 میچز میں سے صرف 2 میں فتح اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ شائقین کرکٹ اس اہم مقابلے کے لیے بے حد پرجوش ہیں، کیونکہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا بڑا ایکشن: بلیسینگ مزاربانی پر پی ایس ایل کے دو سیزنز کے لیے پابندی عائد

Scroll to Top