ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عوام اور سرمایہ کاروں کے لیے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4,600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,943 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 326 روپے مہنگی ہو کر 8,260 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کانی گرم میں سونے کی دریافت
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر اضافے کے بعد 4,776 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور طلب میں اضافہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہا ہے۔




