پتنگ بازوں نے آزاد کشمیر کا رخ کرلیا،مصروف بازاروں میں کھلے عام فروخت

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے چاروں صوبوں سے پتنگ بازوں نے آزاد کشمیر کا رخ کر لیا، گنجان آباد علاقوں میں قائم دکانوں سمیت مصروف ترین کاروباری مراکز میں  ڈوروں اور پتنگوں کی کھلے عام فروخت جاری

انتظامیہ لاعلم یا پھر مجرمانہ خاموشی، خطرناک ڈوربیچنے والوں اور پتنگ فروشوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں پابندی کے تناظر میں پتنگ بازوں نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا رخ کر لیا ہے۔

ڈوریں اور پتنگیں گنجان آباد علاقوں میں قائم دکانوں اور مصروف ترین کاروباری مراکز میں کھلے عام فروخت کی جانے لگی ہیں۔ سینکڑوں انسانی زندگیاں خطرات کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں۔ اس وقت مدینہ مارکیٹ، مین بازار، اپر اڈا و دیگر کاروباری مراکز سمیت گلی محلوں میں کھلی دکانوں پر ڈوریں اور پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے

جس کی وجہ سے ایک طرف تو سینکڑوں انسانی جانیں خطرات کا شکار ہو رہی ہیں تو دوسری جانب نسل نو تعلیم کے بجائے پتنگ بازی میں مصروف ہو چکی ہے۔

سول سوسائٹی سمیت دیگر نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔

 یہ بھی پڑھیں ۔انتظامیہ کی کمزور گرفت،مظفر آباد میں مہنگائی کا طوفان،عوام کو لوٹا جانے لگا

Scroll to Top