مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کی روشنی میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے اور گراں فروشی کے تدارک کیلئے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مجسٹریٹ صاحبان کو مامورکیا گیا تھا جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 147 کو وراننگ جاری کی اسی طرح 37 افراد کو جرمانے بھی کیے گئے۔
رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے مختلف مقامات پر سستے بازار لگائے گئے ہیں۔ آئندہ روزانہ کی بنیادوں پرڈیوٹی مجسٹریٹ صاحبان اور پولیس آفیسران اپنی اپنی متعینہ حدود میں دوران رمضان المبارک پرائیس کنٹرول، کوالٹی چیکنگ اور ٹریفک چیکنگ،مینجمنٹ کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ۔انتظامیہ کی کمزور گرفت،مظفر آباد میں مہنگائی کا طوفان،عوام کو لوٹا جانے لگا
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے، سرکاری انراخ پر عملدرآمد کروانے، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے تدارک کی خاطر کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں، عوام ا پنی شکایات کنٹرول روم دفتر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد 05822-920224، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد 05822-923126 اور فوڈ اتھارٹی مظفرآباد 05822-920145 پر کال کر کے درج کروا سکتے ہیں۔