کمی

راولپنڈی میں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 سے 26 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ نمایاں کمی کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے ۔

راولپنڈی میں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 سے 26 فیصد تک کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو براہِ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔

یہ اہم فیصلہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری اسد عباس شیرازی کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ یونینز اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور کرایوں سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا،متفرق درخواستیں دائر

اجلاس کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کرایوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور مہنگائی کے بوجھ کو کسی حد تک کم کیا جا سکے ۔

فیصلے کے مطابق ڈیزل پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی ہوگی۔ اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ یعنی مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں بھی نمایاں کمی کرتے ہوئے 26 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

یہ اقدام حالیہ دنوں میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3.13 فیصد جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 25.91 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بھی مرتب ہوئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معاشی ماہرین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درست قرار دیدیا

ماہرین کے مطابق کرایوں میں یہ کمی نہ صرف مسافروں بلکہ تاجروں کیلئےبھی فائدہ مند ثابت ہوگی، کیونکہ اشیائے ضروریہ کی ترسیل کم لاگت پر ممکن ہو سکے گی۔ اس طرح مہنگائی کے مجموعی دباؤ میں کمی آنے اور عوام کو کچھ حد تک ریلیف ملنے کی اُمید کی جا رہی ہے ۔

Scroll to Top