پی ایس ایل

پی ایس ایل11:20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم پہلے نمبر پر ہے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جبکہ ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل نے واضح شکل اختیار کرنا شروع کر دی ہے ۔

ہر گزرتے میچ کے ساتھ ٹیموں کی پوزیشن میں رد و بدل دیکھنے کو مل رہا ہے، جس نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے ۔

پی ایس ایل سیزن 11 کے اب تک 20 میچز مکمل ہو چکے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 14 میچز لاہور میں کھیلے گئے، جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، جبکہ باقی میچز اس وقت کراچی میں جاری ہیں ۔

لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے اور ٹیمیں پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں ۔

تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی شاندار کارکردگی کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ زلمی نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

اس طرح ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے اور اس کی کارکردگی خاصی متاثر کن رہی ہے ۔

دوسری جانب ملتان سلطانز بھی زبردست فارم میں ہیں اور 5 میچز میں 4 فتوحات کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

سلطانز کو صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مجموعی کارکردگی انہیں مضبوط دعویدار بناتی ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پربراجمان ہے اوریہ  ٹیم مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کے ٹی 20کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل، کرس گیل کو پیچھے چھوڑگیا

دیگر ٹیمیں بھی پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانےکیلئے کوشاں ہیں، جس کے باعث آنیوالے میچز مزید اہم اور دلچسپ ہو گئے ہیں ۔

Scroll to Top