سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ دعویٰ کہ وزیراعظم شہباز شریف ایران اور امریکا مذاکرات کے سلسلے میں ہنگامی طور پر سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں ،جعلی اور پروپیگنڈا ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ ایران امریکہ مذاکرات میںمصروف ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کے باعث وزیر اعظم کی توجہ مکمل طور پر ا س بات چیت پر مرکوز ہے ۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی یہ خبر گمراہ کن ہے اور اس کا مقصد عوام میں بے چینی پھیلانا اور پاکستان کی مثبت سفارتی کوششوں کو مشکوک بنانا ہو سکتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات کا باضابطہ آغاز: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان تاریخی ملاقات
حقیقت اس کے برعکس ہے کیونکہ پاکستان اس وقت نہایت ذمہ دارانہ انداز میں خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے ۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتکاری کو سراہا جا رہا ہے اور ملک کو ایک مؤثر ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ایسے میں جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کا پھیلاؤ نہ صرف عوام کو گمراہ کرتا ہے بلکہ قومی مفاد کے بھی خلاف ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:1973 کا آئین قومی اتحاد اور وفاق کی مضبوط علامت ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع پر یقین کریں اور غیر تصدیق شدہ اطلاعات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں تاکہ پاکستان کا مثبت تشخص اور سفارتی کوششیں متاثر نہ ہوں ۔




