آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے مرکزی زکوٰۃ کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے 13 ممبران کی نامزدگی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹریٹ زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت آزاد کشمیر نے ایکٹ 1985 کی دفعہ 13 کی ذیلی دفعہ (2) کی شق (b) اور (c) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ان ممبران کا انتخاب کیا ہے۔ علماء کرام کی نمائندگی کے لیے مولانا حامد کمال (میرپور)، مولانا محمد امین بٹ (مظفرآباد)، مولانا حافظ فرحان خالد (باغ) اور مولانا پرویز قریشی (مظفرآباد) کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باوقار میڈیا کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے، فیصل ممتاز راٹھور
ضلعی نشستوں پر نمائندگی کے لیے سردار نواز (مظفرآباد)، حافظ عبدالغفور (نیلم)، سید فیاض حسین شاہ کاظمی (جہلم ویلی)، امیر خان (کوٹلی)، محمد خلیل (پونچھ)، محمد شریف (حویلی کہوٹہ)، زین العابدین مختار (میرپور) اور ذوالفقار علی (بھمبر) کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ممبران صوابدیدی ہوں گے اور اعزازی طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔




