پی ایس ایل 11 میں آج دو اہم مقابلے: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آج آمنے سامنے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آج دو بڑے میچز کھیلے جائیں گے۔ شائقینِ کرکٹ کے لیے آج کا دن انتہائی دلچسپ ہونے والا ہے کیونکہ میدان میں بڑے ستارے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

آج کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر آمنے سامنے آئیں گی۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کی قیادت اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی کمان مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے ہاتھوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار، امپائر کو مداخلت کرنا پڑی

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو لاہور قلندرز اس وقت 6 پوائنٹس کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہے جبکہ پشاور زلمی 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کرے گی۔

دن کا دوسرا میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کے 4 پوائنٹس ہیں جبکہ حیدرآباد کنگزمین 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ دونوں میچز کے لیے کراچی میں کرکٹ شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل، راولپنڈیز ناکامیوں سے پیچھا نہ چھڑوا سکی، کوئٹہ نے بھی بڑے مارجن سے ہرا دیا

Scroll to Top