چین کا ایک اور حیرت انگیز کارنامہ: دنیا کا سب سے لمبا ایسکیلیٹر تیار

چین نے دنیا کا سب سے لمبا ایسکیلیٹر بناکر دیکھنے والوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔ چین کے شہر ووہان میں بنے اس دنیا کے سب سے لمبے ایسکیلیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، “Goddess” نام کے اس آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر سسٹم کی کل لمبائی 905 میٹر ہے۔ اس عظیم الشان سسٹم میں 21 انفرادی ایسکیلیٹرز، 8 ایلیویٹرز، 4 موونگ واک ویز اور کئی پیڈسٹرین برج شامل کیے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WHAS11 News (@whas11)

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطٰی میں امن کی نئی امید: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

یہ جدید ترین سسٹم کسی بھی شخص کو 80 منزلہ عمارت جتنی اونچائی تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں تقریباً 21 منٹ کا وقت لگتا ہے۔ رات کے وقت رنگ برنگی روشنیوں سے چمکتا ہوا یہ ایسکیلیٹر ایک نہایت دلکش اور جادوئی نظارہ پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات کے لیے بہترین ٹیم بھیجی گئی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

Scroll to Top