میرپور کے تھانہ تھوتھال میں خاتون کے ساتھ حراسگی کیس نے ایک سنگین رخ اختیار کر لیا، جس کے نتیجے میں حکومت کو فوری کارروائی کرنا پڑی۔ اطلاعات کے مطابق اوورسیز کشمیری کمیونٹی کے شدید دباؤ اور برطانیہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے ایس ایچ او تھانہ تھوتھال کو گرفتار کر لیا۔
معروف تجزیہ کار سید ابرار کے مطابق یہ معاملہ ایک آتش فشاں کی طرح شدت اختیار کر چکا تھا، اور بیرون ملک کشمیریوں کے احتجاج نے حکومت کو فیصلہ کن ایکشن لینے پر مجبور کر دیا۔ برطانیہ میں ہونے والے مسلسل مظاہروں اور عوامی ردعمل کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے حالانکہ شروع ہی میں اس معاملے کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں مہنگائی پر قابو: آزاد کشمیر کے افسران کے لیے سخت ہدایات
ان کامزید کہنا تھا کہ یہ کیس بیرون ملک مقیم کشمیریوں میں شدید غم و غصے کا باعث بن چکا تھا جس کے باعث حکومت کو عوامی دباؤ کے سامنے جھکنا پڑا۔