فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع حویلی سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز، سرگرم اور باوقار رہنما صاجزادہ پیر سید مجتبیٰ بخاری کو پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ کا سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔
ان کی اس اہم تنظیمی ذمہ داری کا اعلان سامنے آنے کے بعد پارٹی حلقوں، کارکنان، دینی و سماجی شخصیات اور مختلف طبقات کی جانب سے مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
پیر سید مجتبیٰ بخاری نہ صرف ایک فعال سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں بلکہ وہ اپنی دینی خدمات، سماجی وابستگی اور فکری رہنمائی کے باعث بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔
ان کی شخصیت میں دینی وقار، سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہر سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری اسحاق طاہر مرحوم کی فیملی پیپلز پارٹی میں شامل، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا
پارٹی قیادت کی جانب سے ان کے انتخاب کو تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔
اُمید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں نبھاتے ہوئے علماء و مشائخ ونگ کو مزید منظم، فعال اور متحرک بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔
اس کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی کے نظریاتی تشخص کے فروغ اور تنظیمی استحکام کے لیے بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔
دینی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیر سید مجتبیٰ بخاری کا انتخاب نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ فیصلہ پارٹی کے اندر مثبت تبدیلی اور مضبوط تنظیمی حکمت عملی کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی دھچکا، درجنوں کارکنان سید فدا ثقلین کے قافلے میں شامل
ان کی شمولیت سے علماء و مشائخ ونگ کو نئی سمت، توانائی اور مؤثر قیادت میسر آئے گی ۔




