آزاد کشمیر میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان: نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے ان نئے اوقات کی منظوری دے دی ہے، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق پیر سے جمعرات تک تمام سرکاری دفاتر صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس دوران روزانہ دوپہر 01:00 بجے سے 01:30 بجے تک لنچ اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے عالمی معیار پر پورا اتریں گے: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا بڑا دعویٰ

جمعہ کے دن کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق صرف ضروری خدمات  فراہم کرنے والے دفاتر ہی صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک کام کریں گے۔ جمعہ کے روز نمازِ جمعہ کے لیے دوپہر 12:30 بجے سے 02:00 بجے تک کا وقفہ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ نئے اوقات کار حکومت کے کفایت شعاری اقدامات اور ‘چار روزہ ورک ویک’ کی پالیسی کے تحت لاگو ہوں گے۔ یہ فیصلہ موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ سرکاری وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری: حکومت نے نئے پینشن فنڈز کی منظوری دے دی

Scroll to Top