ہانیہ عامر کا دوست کی شادی میں ڈانس، ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی خوش مزاجی اور بہترین انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں۔ اس بار وہ اپنی قریبی دوست اور مشہور اسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں اپنی بھرپور شرکت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

شادی کی ان رنگا رنگ تقریبات میں شوبز کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی جن میں اداکارہ یشما گل بھی شامل تھیں۔ تمام مہمانوں نے شادی کے ان لمحات کو خوب انجوائے کیا اور جشن منا کر اسے یادگار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کے عالمی معیار پر پورا اتریں گے: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا بڑا دعویٰ

خاص طور پر قوالی نائٹ اور سنگیت کی تقریب میں ہانیہ عامر کا انداز سب سے الگ اور نمایاں رہا۔ ان تقریبات میں ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ہانیہ عامر نے اس موقع پر معروف ڈیزائنر حسین رہر کا تیار کردہ سیاہ اور سنہری رنگ کا خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا جس میں ان کی شخصیت بہت دلکش نظر آ رہی تھی۔

مزید پڑھیں: چاند کے گرد چکر مکمل: ناسا نے آرٹیمس ٹو مشن کی جانب سے زمین اور سورج گرہن کی پہلی تصاویر جاری کر دیں

Scroll to Top