مظفر آباد ،نااہل انتظامیہ ڈیڈلائن دے کر بھی غیر قانونی اڈے ختم نہ کراسکی

مظفر آباد( مسعود الرحمن عباسی) چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے احکامات کو غیر قانونی اڈاہ مالکان نے ماننے سے انکار کردیا،10 دن کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی اڈے جوں کے توں ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق  نیو بس سٹینڈ کے قرب وجوار میں غیر قانونی اڈوں نے مسافروں کو اذیت میں ڈال دیا،15 روز قبل انتظامیہ نے اڈا مالکان کو نوٹس جاری کئے تھے، اڈا مالکان حکومت، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے زیادہ طاقتور نکلے اور احکامات ہوامیں اڑا دیئے

دارالحکومت کے علاقے ٹاہلی منڈی،حیدری بازار،شوکت لائن روڈ،نیلم پل پر ٹریفک کاشدید دبائو ہے، شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے شہر میں خریداری کیلئے آنیوالے بھی گھنٹوں ٹریفک میں پھنس کر خوا ر ہوتے ہیں،انتظامیہ کی ناک کے نیچے اڈہ مالکان اپنی ریاست قائم کرکے بیٹھے ہیں، ان کو پوچھنے والا کوئی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قادری ، سانگو ٹریول ،مظفرآباد ایکسپریس کو نلوچھی بائی پاس منتقل کرنے کا حکم

Scroll to Top