عالمی میڈیا کا اعتراف: پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے دنیا کو بڑی جنگ سے بچا لیا

اسلام آباد: عالمی ذرائع ابلاغ نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کروانے میں پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔ اقوامِ عالم کو ایک ہولناک جنگ سے بچانے پر عالمی میڈیا پاکستان کے ‘نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر’ (Net Regional Stabilizer) کے کردار کی بھرپور ستائش کر رہا ہے۔

بین الاقوامی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی بڑی سفارتی جیت ہے، راجہ فاروق حیدر خان

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے اہم نکات:
الجزیرہ: قطری نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان نے حالیہ جنگ کے خاتمے کے لیے بہترین کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں صدر ٹرمپ نے حملے روک دیے۔

رائٹرز (Reuters): عالمی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ایک طاقتور اور معتبر ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

فاکس نیوز: امریکی میڈیا ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے خود تسلیم کیا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد لڑائی روک رہے ہیں۔

بی بی سی (BBC): برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی ہفتوں سے خطے میں امن کے لیے دن رات مصروف رہنے کے بعد بالآخر کامیاب ہو گیا ہے۔

گلف نیوز: خلیجی اخبار کے مطابق پاکستان نے امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے خود کو امن کے ایک ‘بااعتماد ضامن’ کے طور پر منوایا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ (TRT): ترک میڈیا نے اسے ایک ‘تاریخی مصالحتی اور نتیجہ خیز کردار’ قرار دیا جس نے خطے کو تباہ کن خطرات سے بچایا۔

دی ہندو: بھارتی جریدے نے بھی اعتراف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں نے جنگ کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ماہرین کی رائے:

سیاسی و دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ حکمت عملی نے نہ صرف خطے کو بڑی تباہی سے بچایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت اور اس پر بڑھتے ہوئے بھرپور اعتماد کی عکاسی بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا جمعہ کو ‘یومِ تشکر’ منانے کا اعلان، اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتوں کی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Scroll to Top