سونے کی قیمتوں میں پھراضافہ، فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایک ہی دن میں فی تولہ سونا 15 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا ہے۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15,700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گیا: فی تولہ سونا کتنا سستا ہوا؟

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 3 ہزار 460 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اس بڑے اضافے کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلی بتائی جا رہی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 157 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,814 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

Scroll to Top