وادی نیلم کے علاقے دواریاں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں پاکستان سے آئے سیاحوں کی ایک گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ریکوری وہیکل موقع کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق، ایک آلٹو گاڑی (نمبر AF-18) جس میں چار افراد سوار تھے، کیل سے مظفرآباد کی طرف جا رہی تھی کہ دواریاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو کر کے آٹھمقام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیرمقدم، پاکستان کے سفارتی کردار کی بھرپور پذیرائی
زخمیوں کی تفصیل:
ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں کا تعلق پنجور گلی مچھیارہ، مظفرآباد سے ہے جن میں شامل ہیں:
محمد نصیر ولد مطیع اللہ، عبدالحمید ولد مطیع اللہ، کالا خان ولد سیف اللہ (عمر 40 سے 45 سال)
لاپتہ ڈرائیور:
گاڑی کا ڈرائیور، نزیر ولد بشیر اللہ (ساکنہ پنجور گلی مچھیارہ)، حادثے کے بعد سے لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے دریا میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ اور مقامی رضاکار لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔




