کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر آسٹریلیا میں مقدمہ درج، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی سٹار بلے باز ڈیوڈ وارنر ایک قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں ان پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے مبینہ واقعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز (CNSW) نے اپنا باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے۔

کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کے مطابق، وہ ڈیوڈ وارنر کے خلاف نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے واقعے سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بگ بیش لیگ (BBL) میں سڈنی تھنڈر کی قیادت کرنے والے وارنر پر باقاعدہ چارجز بھی عائد کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ این ایس ڈبلیو کے سی ای او لی جرمون نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کرتا ہے اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ جیسے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر خود پر لگنے والے الزامات کی سنگین نوعیت سے بخوبی واقف ہیں، تاہم اگلے قانونی مرحلے میں ادارہ انہیں سپورٹ فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں:کھیل میں دشمنی نہیں صرف احترام: پاکستانی باکسر سمیر خان کا بھارتی جھنڈے کو میز پر رکھنے کا عمل وائرل

لی جرمون کا کہنا تھا کہ ہم تمام کھلاڑیوں بشمول ڈیوڈ وارنر کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے مزید آگاہی فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس واقعے کے بعد کراچی کنگز کے مداحوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ آیا اس قانونی کارروائی کے اثرات ان کی پی ایس ایل میں شرکت پر پڑیں گے یا نہیں۔

Scroll to Top