مظفرآباد میں شہریوں کے لیے فری سوزوکی سروس کا آغاز، حکومت کا بڑا ریلیف پیکیج

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں عوامی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر حکومت پاکستان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں مظفرآباد شہر میں آج سے فری انٹراسٹی ٹرانسپورٹ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سروس کے تحت شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی نجی سوزوکی گاڑیاں اب مسافروں سے کسی قسم کا کرایہ وصول نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا امریکا، ایران سے اظہار تشکر، اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت دیدی

حکومتی فیصلے کے مطابق ان گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول اور دیگر اخراجات کی مد میں اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت خود ادا کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے اس دور میں شہریوں، خاص طور پر طالب علموں اور ملازمین کو روزانہ کی آمد و رفت میں بڑی سہولت فراہم کرنا ہے۔ شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم فیصل راٹھور کے آبائی حلقہ کیلئے تاریخی منصوبے منظور

Scroll to Top