چناری(کشمیر ڈیجیٹل)چناری کے گاؤں سربن میں درخت گرنے سے غریب شخص کا 8کمروں کا 3منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا،مکین معجزانہ طور پر بچ گئے،
تفصیلات کے مطابق روشن دین ولد نور عالم جو دیہاڑی دار مزدور ہے کے 3 منزلہ منزلہ مکان پربڑا درخت گرا جس سے وہ تباہ ہوگیااور رہائش کے قابل نہیں رہا، روشن دین کے بیوی ، بچے کھلے آسمان تلے آگئے۔
شدید سردی میں چھت نہ ہونے پر بچوں کے بیمار ہونے کا بھی خدشہ،روشن دین نے حکومت سے مالی امدادکی اپیل کردی۔
مقامی لوگوں نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور مخیر حضرات سے غریب شخص کی فوری مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے تانکہ اس کی فیملی رمضان المبارک کے ماہ میں کھلے آسمان کے بجائے چھت کے نیچے رہنے کے قابل ہو۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور ہراسگی کیس تاریخ کا بدترین واقعہ، سیاسی شخصیت کے ملوث ہونے کا امکان،سینئر صحافی سجاد میر