نادرا کی نئی موبائل ایپ سے ویزا درخواست اور بائیو میٹرک تصدیق اب گھر بیٹھے ممکن

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا اور اپ گریڈ ورژن متعارف کروا دیا گیا ہے جس سے ویزا درخواست اور بائیو میٹرک تصدیق کا عمل اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان اور معلوماتی ویڈیو کے مطابق اس نئے ورژن میں پاکستان آنے کے خواہشمند غیر ملکیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ویزا کا عمل انتہائی سادہ بنا دیا گیا ہے۔

اب دنیا کے 193 ممالک کے شہری تمام ویزا کیٹیگریز کے لیے اس ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں اپنا نام، پاسپورٹ نمبر یا تاریخ تنسیخ خود درج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ درخواست کے دوران ایپ میں موجود اپ لوڈ یا کیپچر کا آپشن استعمال کر کے پاسپورٹ سائز تصویر بنائی جائے گی جسے سسٹم خودکار طور پر سکین کر کے فارم میں درج کر دے گا۔ صارفین کو کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچانے کے لیے ایپ کے ہوم پیج پر بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ایک الگ سیکشن بھی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پر 100روپے سبسڈی کیسے لی جائے؟ طریقہ کار سامنے آگیا

اس فیچر کی مدد سے صارفین خونی رشتوں کی تصدیق، گاڑیوں کی منتقلی، وراثت، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس اور پنشنرز کی پروف آف لائف کی تصدیق اب گھر بیٹھے کر سکیں گے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ چہرے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل اب پہلے سے زیادہ تیز اور آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں: نادرا کسی بھی مشکوک شخص کا شناختی کارڈ 60 روز کیلئے بلاک کرسکتا ہے،ترمیمی بل منظور

Scroll to Top