مظفر آباد(کشمیر ڈ یجیٹل) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی زیر صدارت پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ممبران اسمبلی ، اراکین گورننگ باڈی ، ڈویژنل و ضلعی صدور، آئی ایل ایف ، یوتھ ونگ ، آئی ایس ایف اور دیگر ونگز کے عہدیداران و سینئر کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔
پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد ، سینئر نائب صدر و ممبر اسمبلی دیوان محی الدین ، جنرل سیکرٹری میر عتیق الر حمٰن ، میاں شفیق جھاگوی ، عامر نذیر چوہدری اور دیگر سینئر قائدین بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
اجلاس میں بانی عمران خان کی رہائی اور آنے والے عام انتخابات اور مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان حقیقی معنوں میں عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عبدالقیوم نیازی
شرکاء نے مرکزی پارٹی کی ہر کال میں بھرپور حصہ لینے اور عمران خان کے بیانیے کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپورعوامی طاقت کے ساتھ حصہ لیا جائے گا ۔
آزاد کشمیر میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا مطالبہ، آزاد کشمیرمیں الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن ناگزیز ہے ۔
آزاد جموں وکشمیر میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات آزادانہ ہونا چاہئیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع مہیا کیے جائیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کپتان کے بغیر نظام قبول نہیں،رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،سردار عبدالقیوم نیازی
آخر میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔




