گیلانی لاء چیمپبر کے زیراہتمام 3 ماہ کی لیگل ٹریننگ کورس مکمل،وکلاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیف جسٹس (ر) سید منظور حسین گیلانی کی سرپرستی میں گیلانی لا چیمبر میں نوجوان وکلاء کی تین ماہ کی لیگل ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں ٹرینگ مکمل کرنے والے وکلاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے

اختتامی تقریب میں سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراھیم ضیاء ، سابق سپیکر اسمبلی وزیر قانون عبد الرشید عباسی ، سابق جسٹس سپریم کورٹ غلام مصطفی مغل ، ایڈو کیٹ جنرل آزاد کشمیر شیخ مصعود اقبال ، بیرسٹر ہمایوں نواز خان نے شرکت کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ تقسیم کیں –

معز ز مہمانوں نے گیلانی لا چیمبر کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اس اہم ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے دیرنہ ضرورت کو پورا کیا اور نوجوانوں کی تربیت کا اھتمام کیا – جسٹس ر منظور گیلانی نے اس ٹر ینگ کورس کے شروع کرنے میں وکلاء اور ججز کا تعاون میسر رہا اور ہے –

اس سہم کام کو شروع کرنے کی ابتداء ہے جو ایک جاری کوشش ہے اور اس کا اگلا کورس جنوری کے دوسرے ہفتے میں شروع کیا جائے گا جو آزاد کشمیر میں رائج الوقت قوانین اور آئینی نظام کو بلخصوص جگہ دی جائےگی – کشمیر کی ایشو کے بارے میں خصوصی طور آگہی پیدا کی جائیگی جس میں پاکستان، ہندوستان اور کشمیری لوگوں کے رائے کو زیر بحث لایا جائے گا –

رمضان المبارک 2025 کیلنڈر، آزادکشمیر میں سحری اور افطار کے اوقات کار

Scroll to Top