لاہور قلندرز کا ٹیومر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیومر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔ فرزان نامی بچہ پچھلے 4 سال سے ٹیومر کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جو لاہور قلندرز کا بڑا فین ہے۔ فرزان نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بچے نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ سے ہے۔ اس حوالے سے لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا کہ بچے کا پیغام ہم تک پہنچ گیا ہے۔ ہم اس بہادر بچے کو میچ میں مدعو کرتے ہیں تاکہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے مل سکے۔

انتظامیہ نے بچے کو خوش کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ بھی دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، راولپنڈیز کی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک، اسلام آباد یونائیٹڈ کامیاب

Scroll to Top