اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلع حویلی کے علاقوں شیخ سولی، کہوٹہ اور کلالی سے متعدد افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔
اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے وزیراعظم کی قیادت اور حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شیخ شکیل احمد ایڈووکیٹ، نزاکت حسین، محمد جمیل، کرامت حسین، عبدالوحید ،محمد فیصل ، محمد عقیل، شاہ زیب کاشر، محمد آصف ،، محمد ساجد حسین،محمد اسحق ، فدا الحق، محمد وسیم، مقصود حسین، محمد اشفاق، محمد لطیف، محمد ظہور، ذیشان ارشاد، محمود حسن، وقار حنیف، سجاد حسین، محمد سرفراز، صدام حسین، طالب حسین، محمد امتیاز، محمد قاصد، کاشف حسین، محمد کاظم،،وقاص احمد ، وقار احمد، محمد فیاض،مقبول حسین ، مقصود حسین، افنان کرامت، وقاص بشیر، مدثر بشیر، محمد خورشید ،محمد آفاق ، سجاول حسن، سیاب احد، محمد منظور، کاشف حسین، ثاقب علی، محمد صدیق، محمد خلیق، محمد ناصر صدیق اور محمد شکور شامل تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت ہے اور اس جماعت نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حویلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں لوگ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور حکومت کی عوام دوست کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی فکر اور نظریے کی امین جماعت ہے، جس کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا اور خطے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے شیخ وحید کی ملاقات، صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حویلی کے عوام نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ نئے ساتھیوں کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں گی ۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مختصر عرصے میں حکومت نے عوامی مسائل کے حل اور سیاست پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، جبکہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا آغاز بھی کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرنے کہا کہ آج کا دن ایک عظیم رہنما کی شہادت کی یاد کا دن بھی ہے، جس پر انہوں نے خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے حویلی کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے، جن میں دانش اسکول، حویلی یونیورسٹی، اور 56 کلومیٹر پکی سڑکوں کی تعمیر ،گرڈ اسٹیشن ،ہائیڈرل پاور ،ٹاون کمیٹیوں کا قیام شامل ہے، جو ماضی میں کئی دہائیوں میں بھی ممکن نہ ہو سکے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور سردار فہد یعقوب کی اسلام آباد میں ملاقات
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی حکومت حاصل کر کے حویلی سمیت پوری ریاست کے مسائل حل کیے جائیں گے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔




