مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آذاد جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی۔ مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیا۔۔ اس موقع پر وزیراعظم آذاد کشمیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جلد ہی آذاد کشمیر میں پنجاب طرز کی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔
کیمیکل ملا دودھ،ناقص فوڈ آئل، مصالحہ جات کے خلاف 9سال سے عدالت العالیہ اور عدالت العظمی میں سول سوسائٹی کی پیٹشن دائر ہیں جن کے بعد حکومت نے اشیاء خوردونوش کی جانچ پڑتال کیلئے موبائل اور مستقل بنیادوں پر فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سلسلہ میں ابتدائی طور پر تین موبائل لیبز کا آج افتتاح کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا لوگوثکو زہر کھلانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا اسطرح کے کاموں کے بعد اب بہت سارے لوگوں کی چیخیں نکلیں گی۔ مضر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کو تین سال کے بجائے ثابت ہونے پر 7سال سزا دی جائے گی۔
میرپور خاتون ہراسگی کیس ، ملزم ایس ایچ او تھوتھال کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع