ایکسپائر عمرہ ویزا ہولڈرز کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت کا اہم اعلان

ریاض سے وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے ایک بہت اچھی خبر سنائی ہے۔ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ جن زائرین کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں، انہیں 18 اپریل تک بغیر کسی جرمانے کے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ یہ رعایت ان تمام زائرین کے لیے ہے جو کسی وجہ سے وقت پر روانہ نہیں ہو سکے۔

وزارتِ حج و عمرہ کے بیان کے مطابق، موجودہ عالمی حالات کی وجہ سے مختلف ممالک کے زائرین بروقت واپس نہیں جا سکے تھے۔ خاص طور پر وہ زائرین جن کے ویزے 8 رمضان یعنی 25 فروری 2026 کو ختم ہو گئے تھے اور وہ حالات کی وجہ سے سفر نہیں کر سکے، ان کے لیے یہ خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے سول ایوی ایشن اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ایک خصوصی آپریشن روم بھی بنا دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد زائرین کی مشکلات کا فوری حل نکالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج وعمرہ میں رش کنٹرول کے لیے سعودی عرب کا جدید اور مؤثر ٹیکنالوجی نظام سامنے آگیا

وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ 18 اپریل سے پہلے اپنی واپسی کی سیٹ کنفرم کر لیں۔ اس رعایت کے تحت انہیں ویزا توسیع کی فیس یا کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ وقت سے پہلے پہنچ جائیں تاکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر آرام سے اپنے ملک روانہ ہو سکیں۔ واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت عمرہ ویزہ پر آنے والوں کے لیے وقت پر واپسی ضروری ہوتی ہے، ورنہ ان پر بھاری جرمانہ لگایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا کے 4 صدور نے ایران پر حملے کی نیتن یاہو کی درخواست پر کیا ردعمل دیا؟ وائٹ ہاؤس کے سابق چیف کے بڑے انکشافات

Scroll to Top